خوراک، سول سپلائی اور صارفین کی وزارت نے دالوں کی قیمتوں پر کنٹرول، ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور تاجروں کی سٹے بازی پر قد غن لگانے کیلئے سال 2018 تک دالوں کا پانچ لاکھ ٹن کا ذخیرہ بنانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔
پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی کو محکمہ امور صارفین نے بتایا ہے کہ فائنل ہدف
یہی ہے کہ سال 2018 تک ہمارے پاس تقریبا پانچ لاکھ ٹن دال ہو تاکہ چاول اور گندم کی طرح حکومت کے پاس اس کا یقینی اسٹاک ہو جس سے تاجر سٹے بازی نہ کر سکیں اور قیمتوں میں ناقابل تسخیر اضافہ نہ ہو۔
امور صارفین اور سول سپلائی سے متعلق پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کو محکمہ امور صارفین نے بتایا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے سال خشک سالی پڑی ہے جس سے دال کی فصل اچھی نہیں ہے